Sunday, 24 November 2024, 08:22:06 pm
 
امیرممالک کا موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو300ارب ڈالردینے کا وعدہ
November 24, 2024

اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات میں مذاکرات کاروں نے ترقی پذیر ملکوں کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے تین سو ارب ڈالر کا ہدف مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم کئی غریب ملکوں نے اس رقم کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

اس بارے میں اتفاق رائے آج آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ ۔29 مذاکرات ختم ہونے کے ایک دن بعد ہوا۔

امیر ملکوں نے غریب ممالک کی معیشتوں کو موسم کے حوالے سے سازگار بنانے اور انہیں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے میں مدد دینے کے لئے 2035ء تک کم از کم 300 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل اس مقصد کے لئے 100 ارب ڈالر کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا،تاہم اب اس میں مزید دو سو ڈالر کے اضافے کے باوجود 134 ترقی پذیر ملکوں کے گروپ کی جانب سے اسے ناکافی قرار دیا جا رہا ہے۔