Saturday, 27 July 2024, 04:25:56 am
امیر البحر کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات
May 24, 2024

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے لاہور میں ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ملک کی سمندری سرحدوں کا تحفظ کرنے پر بحریہ کے بہادر جوانوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک بحریہ کی گرانقدر خدمات کو نہایت عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔