پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاچی نے کراچی میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
سید مراد علی شاہ نے ترک کمپنیوں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ صوبے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جہاز رانی کی صنعت میں مشترکہ کام کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے میں تعاون کرسکتے ہیں