Sunday, 22 December 2024, 10:26:39 am
 
گلگت بلتستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش
June 24, 2024

گلگت کی اسمبلی میںگلگت بلتستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیاگیا ۔

وزیرخزانہ محمد اسماعیل نے ایوان میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے چونتیس ارب پچاس کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جبکہ چھیاسی ارب ساٹھ کروڑ روپے غیرترقیاتی اخراجات کیلئے رکھے گئے ہیں ۔

انہوں نے گریڈ ایک سے سولہ تک کے سرکای ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ اور گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا ۔