Thursday, 31 October 2024, 01:06:54 am
 
اقوام متحدہ کا فلسطینی گروہوں کے اتحاد کیلئے بیجنگ میں معاہدے کاخیرمقدم
July 24, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطین کے چودہ گروہوں کے درمیان اختلاف کے خاتمے اور اتحاد کی مضبوطی کیلئے بیجنگ میں معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے اس سمجھوتے کو فلسطینی اتحاد آگے بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم قرارد یا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتو نیو گوتریس نے باہمی اختلافات بات چیت کے ذریعے کم کرنے پر تمام گروہوں کی حوصلہ افزائی کی اوران پر زور دیا کہ وہ بیجنگ معاہدے میں کئے گئے وعدوں پر کار بند رہیں۔