Sunday, 08 September 2024, 04:33:54 am
 
معروف اردو مصنف قدرت اللہ شہاب کی اڑتیسویں برسی
July 24, 2024

ممتاز اردو مصنف قدرت اللہ شہاب کی اڑتیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

قدرت اللہ شہاب 26فروری 1920 کو گلگت میں پیدا ہوئے ۔

انہوں نے سولہ سال کی عمر میں اردو اور انگریزی زبانوں میں لکھنا شروع کردیا تھا۔

انہوں نے ریڈرز ڈائجسٹ لندن کے زیراہتمام مضمون نویسی کا بین الاقوامی مقابلہ بھی جیتا ۔

وہ اپنی خودنوشت سوانح حیات ''شہاب نامہ'' کی بدولت کافی مشہور ہوئے۔

قدرت اللہ شہاب 1986ء میں آج کے روز اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔