Sunday, 08 September 2024, 04:22:21 am
 
ویمن ایشیا کپ:بنگلہ دیش نے ملائیشیا کو ایک سو چودہ رنز سے ہرادیا
July 24, 2024

آج سری لنکا کے شہر دمبولا میں خواتین کے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے ملائیشیا کو ایک سو چودہ رنز سے ہرادیا ۔

بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکانوے رنز بنائے ۔

جواب میں ملائیشیا کی خواتین ٹیم بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ستتر رنز بناسکی ۔

ادھر پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔