وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کی تعمیر ِ نو اور وہاں کے لوگوں کی معاشی بحالی کیلئے موثر اقدامات کرے۔اپنے آسٹریلوی ہم منصب MARISE PAYNE کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان کے مسئلے کے تمام فریقوں کی شمولیت پر مبنی اور جامع حل کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان قیادت کے حالیہ بیانات حوصلہ افزاء ہیں۔شاہ محمود قریشی نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب کو افغانستان سے مختلف ملکوں کے سفارتی عملے، بین الاقوامی اداروں کے اہلکاروں اور صحافیوں کے انخلاء کیلئے پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ سطح پر رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔