Monday, 16 September 2024, 11:53:42 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
August 24, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم کشمیر،شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا ، جنوب مشرقی سندھ اور خطہ پوٹھوہار میں ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران جنوب مشرقی سندھ اور بالائی خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور اور کراچی انتیسپشاور اٹھائیسکوئٹہ اکیسگلگت پندرہمری سولہاور مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، اننت ناگ اور شوپیاںمیں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ

بارش کا امکان ہے جبکہLEH ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر ،پلوامہ، اننت ناگ اوربارہ مولہ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، Leh تیرہ اور شوپیاں میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔