اسلامی تعاون تنظیم میں شامل ممالک کے وزرائے ثقافت کی دو روزہ کانفرنس کل سے قطر میں شروع ہو رہی ہے۔نگران وزیر قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔قطر کے وزیر ثقافت نے پاکستان کے وزیر قومی ورثہ و ثقافت کو او آئی سی ممالک کے وزرائے ثقافت کی بارہویں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔