Tuesday, 03 December 2024, 04:52:26 pm
 
پاکستان کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹ مریم مختیار کا آٹھواں یوم شہادت
November 24, 2023

پاکستان کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹ مریم مختیار کا آٹھواں یوم شہادت جمعہ کو منایا گیا۔مریم مختیار 18 مئی 1992ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے 2011ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور 2014ء میں اپنی گریجوایشن مکمل کی۔24نومبر 2015ء کو وہ اپنے انسٹرکٹر ثاقب عباسی کے ہمراہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھیں کہ ان کا جیٹ فنی خرابی کے باعث میانوالی کے قریب Bhakra میں کندیاں کے علاقے میں گر گیا۔حکومت پاکستان نے بعدازمرگ 23 مارچ 2016ء کو مریم مختیارکو تمغہ بسالت سے نوازا۔