Saturday, 27 July 2024, 05:43:00 am
پنجاب کے چھ ڈویژنوں میں سموگ سے بچنے کے لئے تمام تعلیمی ادارے آج اور کل بند رہیں گے
November 24, 2023

پنجاب کے چھ ڈویژنوں میں سموگ سے بچنے کے لئے تمام تعلیمی ادارے آج اور کل بند رہیں گے۔یہ اعلان نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژنوں میں سکول بند رہیں گے۔