منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں چائنہ سنچری سٹیل ملز کے آپریشنز میں رکاوٹ بننے والے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چائنہ سنچری سٹیل ملز پرائیوٹ لمیٹڈ کے حکام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سرمایہ کاری بورڈ،پاور ڈویژن اورایف بی آرکویہ رکاوٹیں دورکرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ہدایت کی کہ وہ کمپنی کوزمین کی قیمتوں کی جلد از جلد تصدیق کرے۔
وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخوں پرخدشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ تقسیم کا معقول منافع برقرار رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ زون کوانہی نرخوں پر
بجلی ملے جن نرخوں پر عام صارفین کو فراہم کی جاتی ہے۔
وفاقی وزیر نے ایف بی آر کو بھی ہدایت کی کہ فاٹا اور پاٹا میں بجلی کی کھپت کا درست اندازہ لگانے کیلئے سروے کرایا جائے۔