Thursday, 26 December 2024, 07:16:22 am
 
دو افریقی سب میرین کیبل سسٹم کی تعیناتی پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے ضروری ہے:شزا
December 25, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ڈیجیٹل رابطے سے منسلک قوم بنانے میں افریقہ کے زیرسمندر دوسرے کیبل نظام کی تنصیب ایک مشکل کام ہے۔

انہوں نے کیبل سسٹم کی پیشرفت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے ہمارا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا اور انٹرنیٹ کی رفتار اور اس کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔پاکستان میں دو افریقی کیبل کی تنصیب کئی مراحل میں کی جارہی ہے جس میں سے ایک پہلے سے جاری ہے جبکہ دوسرا مرحلہ اگلے سال اپریل سے شروع ہوگا۔ دوافریقی سب میرین سسٹم دنیا میں سب سے بڑا اور جدید زیر سمندر کیبل منصوبہ ہے جس کا دائرہ کار افریقہ، یورپ اور مشرق وسطی بھر کے چھیالیس مقامات سے پینتالیس ہزار کلو میٹر تک ہے۔