File Photo
سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاع پر کی گئی ایک کارروائی میں تیرہ خوارج کوہلاک کردیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بیگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دوسرے خوارج کے خاتمے کے لئے علاقے کی تلاشی لی جارہی ہے پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔