Wednesday, 25 December 2024, 08:29:21 pm
 
رومانیہ' صومالیہ' نیپال' جاپان اوربنگلہ دیش کے سفرا نے اسناد سفارت صدرکو پیش کیں
December 24, 2024

رومانیہ' صومالیہ' نیپال' جاپان اور بنگلہ دیش کے سفیروں نے اپنی اسناد سفارت آج اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری کو پیش کیں۔

صدر نے نامزد سفیروں کاخیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت' معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے میں اپناکردار اداکریںگے۔

اس سے پہلے ایوان صدر اسلام آباد آمد پر مسلح افواج کے دستے نے سفیروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔