Saturday, 27 April 2024, 04:58:21 pm
سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قراردادپرووٹنگ آج ہوگی
March 25, 2024

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج رمضان المبارک کے مہینے کے دوران غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کے مطالبے کے حوالے سے پیش کی گئی ایک قرارداد کیلئے ووٹنگ کرا رہی ہے۔

یہ قرارداد کونسل کے دس منتخب ارکان کی جانب سے پیش کی گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ میں روس، چین اور عرب گروپ کے بائیس ممالک نے اس کی حمایت کی ہے۔