Thursday, 09 May 2024, 05:10:07 pm
اسرائیلی فوج کا خان یونس کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملہ،15فلسطینی شہید
April 27, 2024

اسرائیلی فوج نے رات غزہ کے علاقے خان یونس میں تین اورنصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملے میں15 فلسطینیوں کو شہیدکردیا۔

فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق غزہ کے جنوب میں رفاہ پراسرائیلی حملے جاری ہیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میںکم ازکم چونتیس ہزارتین سوچھپن فلسطینی شہید اورستترہزارتین سواڑسٹھ زخمی ہوچکے ہیں۔