Thursday, 09 May 2024, 12:39:44 pm
بھارت، کانگریس صدر کی ووٹروں سے جمہوریت کو آمریت سے بچانے کی اپیل
April 27, 2024

بھارت میں جاری پارلیمانی انتخابات کے درمیان کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے بالواسطہ طور پر مودی کی آمرانہ حکمرانی کا حوالہ دیتے ہوئے ووٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوریت کو آمریت کے چنگل سے بچانے کے لیے باہر نکلیں اور ووٹ دیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایکس پر اپنے پیغام میں ملکارجن کارگے نے کہا کہ لوگوں کو کسی بھی طرح کے ہتھکنڈوں اور جھوٹ سے بہکانا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کو آمریت کے چنگل سے بچانے کا الیکشن ہے۔