Sunday, 08 September 2024, 04:32:19 am
 
خواتین ایشیا کرکٹ کپ کے سیمی فائنلز کل دمبولا میں کھیلے جائیں گے
July 25, 2024

خواتین ایشیا کرکٹ کپ کے سیمی فائنلز کل دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔

پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اور بھارت مدمقابل ہوں گے جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

اس سے پہلے رات دمبولا میں خواتین ایشیا کرکٹ کپ کے ایک میچ میں سری لنکا نے تھائی لینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تھائی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا نے مقررہ ہدف بغیر کسی نقصان کے گیارہ اعشاریہ تین اوورز میں حاصل کر لیا۔