وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی چارملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے ہیں جہاں وہ تاجک قیادت سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور افغانستان کی موجودہ صورتحال اورمستقبل کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کریںگے۔وہ آج اپنے تاجک ہم منصب سراج الدین Muhriddinاورصدرامام علی رحمان سے ملاقاتیں کریںگے۔وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پرتاجکستان سمیت ازبکستان ،ترکمانستان اور ایران کادورہ کررہے ہیں جس کامقصدافغانستان کی بدلتی صورتحال کے تناظرمیں خطے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی اختیارکرنے کے بارے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشاورت کرناہے۔