تاجکستان نے مربوط سوچ کے لئے افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پاکستان کے رابطے کے اقدام کو سراہا ہے۔
تاجک وزیر خارجہ سراج الدین Muhriddin نے ان خیالات کا اظہار دوشنبے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں جامع سیاسی حل کی حمایت کے لئے پاکستان کی پالیسی سے متعلق اپنے تاجک ہم منصب کو آگاہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغان قیادت کو قابل عمل حل ڈھونڈنا ہوگا۔وزیر خارجہ نے مشترکہ ذمہ داروں کے طور پر مسلسل عالمی کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج دوشبنے میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے بھی ملاقات کی اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تاجکستان کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان دونوں اقتصادی تعاون اور روابط میں اضافے کے ذریعے پرامن اور مستحکم افغانستان سے بے پناہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے باہم منسلک خطے کے مشترکہ مقاصد کو سمجھنے کے لئے مربوط سوچ اپنانے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔تاجک صدر نے افغانستان کی تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال پر مربوط سوچ اپنانے پر اتفاق کیا۔