Wednesday, 15 January 2025, 01:44:03 pm
 
کراچی پاکستان کی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا بڑا مرکز ہے، نگران وزیراعظم
August 25, 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں کراچی کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے شہر کی مقامی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریںگی۔

انہوں نے یہ بات مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے آج (جمعہ) کواسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انہوں نے نگران وزیراعظم کی حیثیت سے کراچی کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران انہوں نے کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کی اور انہیں سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی پاکستان کی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا بڑا مرکز ہے اور ملک کی معاشی ترقی میں اسے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

میئر کراچی نے وزیراعظم کو شہر کے انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی۔