Saturday, 27 July 2024, 08:32:58 am
جمال شاہ آج دوحہ میں اسلامی تعاون تنظیم وزرائے ثقافت کی بارہویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
September 25, 2023

ثقافت اور قومی ورثے کے نگران وزیر جمال شاہ آج دوحہ میں شروع ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے ثقافت کی بارہویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔نگران وزیر کو قطر کے وزیر ثقافت اور او آئی سی کی بین الاقوامی اسلامی تعلیمی، سائنسی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے مشترکہ طور پر دعوت دی ہے۔کانفرنس میں ثقافتی منصوبہ بندی و ترقی کے امور پر غور کیا جائے گا اور ثقافتی املاک کی غیر قانونی ترسیل روکنے کا جائزہ لیا جائے گا۔