Saturday, 27 July 2024, 05:39:34 am
صوبے کی ترقی کیلئے جاپان سے فنی معاونت کی درخواست کی،محسن نقوی
September 25, 2023

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کیلئے جاپان سے فنی معاونت کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں جاپان کے سفیر WADA MITSUHIRO سے آج لاہور میں ملاقات میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کے تعاون سے ہم لاہور اور ٹیکسلا کے عجائب گھروں کو بہتر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں جاپان کی مہارت مسلمہ ہے جبکہ آٹو انڈسٹری میں اس کا کردار بڑا اہم ہے اور ہم بجلی پر چلنے والے موٹر سائیکلز بنانے کیلئے اُس سے فنی تعاون حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

اجلاس میں جاپان کے عالمی تعاون کے ادارے کے مختلف پروگراموں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔