Friday, 22 November 2024, 01:32:11 pm
 
قانون کی حکمرانی کا نفاذ حکومت کی اہم ترجیح ہے، فرخ حبیب
October 25, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قانونی اصلاحات شروع کی ہیں جن کا مقصد عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کا نفاذ پی ٹی آئی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ اداروں کی بالادستی کی حمایت کی ہے۔انہوں نے سب کے بے لاگ احتساب کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے انصاف کی فراہمی میں وکلاء کے کردار کی تعریف کی۔وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انصاف انسانیت اور سب کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔