Friday, 26 April 2024, 09:51:52 am

مزید خبریں

 
جموں وکشمیرڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا پاکستان بھارت جنگ بندی اتفاق رائے کا خیر مقدم
February 26, 2021

جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی برقرار رکھنے کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے اتفاق رائے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام سربراہ محمود احمد ساگر نے آج اسلام آباد میں ایک بیان میں اسے درست سمت کی جانب ایک قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ تنازعہ کے حل کیلئے مذاکرات ہی ایک واحد مہذب راستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس اتفاق رائے کے کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھنے کے حوالے سے دُور رس اثرات مرتب ہونگے جہاں دونوں ممالک کے درمیان مسلسل کشیدگی کے باعث لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔