اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور کامیابی وزیر اعظم عمرا ن خان پر عام آدمی کے اعتماد کا مظہر ہے۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اپنی قیادت اور سیاست پر نظرثانی کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام آصف علی زرداری اور نواز شریف کو قبول کرنے پر تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ متبادل قیادت کا وقت ہے اور ان لوگوں کا کوئی مستقبل نہیں جنہوں نے افغانستان کے مشیر قومی سلامتی حمد اللہ محب سے ملاقات کی ہے۔