Friday, 13 September 2024, 07:58:08 am
 
ایشیائی ترقیاتی بنک کی سندھ متاثرہ اضلاع کی تعمیر نو کیلئے امداد کی منظوری
July 26, 2024

ایشیائی ترقیاتی بنک نے دو ہزار بائیس کے سیلاب سے سندھ میں تباہ ہونے والے گھروں اور معاشرتی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں مدد دینے کیلئے چالیس کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دی ہے ۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کے وسطی اور مغربی ایشیا امور کے ڈائریکٹر جنرل YEVGENIY ZHUKOV کے مطابق سندھ میں گھروں کی تعمیر نو کے ہنگامی منصوبے سے سیلاب کے باعث تباہ شدہ گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے علاوہ روزگار کی بحالی میں مدد ملے گی۔

یہ منصوبہ 2023سے 2025تک بینک کی طرف سے ڈیڑھ ارب ڈالر فراہم کرنے کے وعدے کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک میں سیلاب کے بعد تیزی سے بحالی ہے ۔

سندھ میں 2022ء کے سیلاب سے تراسی فیصد گھروں کونقصان پہنچا جس سے اکیس لاکھ گھروں کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچا۔