Sunday, 08 September 2024, 04:29:16 am
 
ویمن ایشیا کپ، دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی
July 26, 2024

دمبولا میں خواتین کے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنائے۔

سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 19.5اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔