چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سفارتی اور سلامتی کے امور میں سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے قومی دن منانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔چیئرمین سینٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرپا اور کثیر جہتی تعلقات پر زور دیا جو مشترکہ اقدار، عقیدے اور امنگوں پر مبنی ہیں۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے نوجوانوں کے رابطوں اور تعلیم، تحقیق، ٹیکنالوجی اور جدت جیسے دیرپا تعاون کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔