نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی کی چین میں روسی نائب وزیر اطلاعات بیلا چریکسووا سے ملاقات۔
ملاقات میں پاکستان اور روس کے ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ کیاگیا۔
ملاقات کے دوران نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی کا روس کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن اور تربیتی پروگرامز کے آغاز پر زور دیتے ہوئے روسی نائب وزیر اطلاعات کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے خطے کے امن کے لئے روس کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر روسی نائب وزیر نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ میڈیا کے علاوہ بھی دیگر شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کا خواہاں ہے ۔ روس میں پاکستانی ڈراموں کو خاص مقبولیت حاصل ہے۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین ڈراموں اور دیگر پروکشن کے تبادلہ پر بھی غور و خوض کیا گیا۔