Saturday, 27 April 2024, 03:21:57 pm
اترپردیش،الہ آبادہائیکورٹ نے اسلامی سکولوں اورمدرسوں پرپابندی عائدکردی
March 27, 2024

بھارت کے صوبے اترپردیش کی الہ آباد ہائیکورٹ نے مدرسہ ایکٹ2004 کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے تمام اسلامی سکولوں اور مدرسوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

عدالت نے صوبے کی حکومت کو اسلامی سکولوں اور مدارس میں زیر تعلیم طلباء کو سرکاری سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں مدرسہ ایکٹ 2004 کو سیکولرازم کے اصول کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاست اسلام کی تعلیمات، دستور اور فلسفوں کی تعلیم کی اجازت نہیں دے سکتی۔