خیبرپختونخوا نے آج سے صوبے میں گندم کی خریداری کا آغاز کردیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ خوراک نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے فلک نیاز سے گفتگو میں بتایا کہ صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے بائیس مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
مقامی کسانوں سے گندم انتالیس سو روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے خریدی جائے گی۔