وزیراعظم محمدشہباز شریف نے وفاقی حکومت کا گندم کی خریداری کا ہدف چودہ لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر اٹھارہ لاکھ میٹرک ٹن کر دیا ہے۔
انہوں نے اِس فیصلے کا اعلان سعودی عرب روانگی سے قبل کاشتکاروں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے پاسکو کو حکم دیا کہ گندم کے خریداری ہدف میں اضافہ کرتے ہوئے اس کی فوری خریداری یقینی بنائے۔
شہباز شریف نے پاکستان ایگریکلچر ل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی خریداری میں شفافیت اور کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کا عمل یقینی بنائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ اقدام کاشتکاروں کی مشکلات کے پیش ِ نظر کیا ہے۔