Friday, 26 April 2024, 06:31:41 pm
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پر پاک سعودی سپریم کو آرڈنیشن کونسل پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے :ترجمان
July 27, 2021

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے دورے سے قبل پاکستان اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفود کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کہا کہ اجلاس کے دوران پاک سعودی سپریم کوآر ڈینیشن کونسل پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی جو دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں تذویراتی راہنمائی کا اعلیٰ ترین فورم ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کی قیادت سفیرEID-AL-THAQAFIنے کی۔