Friday, 18 October 2024, 03:46:35 pm
 
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں محصور غزہ پر اسرائیل کے جاری وحشیانہ حملوں میں 83 فلسطینی شہید
July 27, 2024

فائل فوٹو

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں محصور غزہ پر اسرائیل کے جاری وحشیانہ حملوں میں تراسی فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق دیر البلح میں ایک سکول پر اسرائیلی حملوں میں تیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہیں سکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر انتالیس ہزار دوسواٹھاون ہوگئی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے کہا ہے کہ سینکڑوں فلسطینی مشرقی علاقے خان یونس میں پھنسے ہوئے ہیں۔