Friday, 13 September 2024, 07:41:41 am
 
ترک سرمایہ کارصوبے میں سرمایہ کاری کریں، گورنرسندھ
July 27, 2024

گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے ترک سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ صوبے میں سرمایہ کاری کریں اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وہ آج کراچی میں ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے گفتگو کر رہے تھے۔

گورنر نے ترکی کے وزیر خارجہ سے پاک ترک دوطرفہ تعلقات، کاروباری مواقع، ثقافتی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک سرمایہ کار صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔