Thursday, 12 September 2024, 04:30:53 pm
 
وزیر خزانہ کا اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ
September 27, 2023

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومت تیزترمعاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور سماجی اقتصادی مشکلات کے حل کے لئے پرعزم ہے۔

یہ بات انہوں نے آج (بدھ) کواسلام آباد میں Bill and Melinda Gates Fondation کے کنٹری لیڈر سید علی محمود اور Karandaz کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص الحسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خزانہ نے جامع معاشی نمو اور پائیدار ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لئے سرکاری اور نجی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں BMGF اور Karandaz دونوں اداروںکے تعاون کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات کا مقصد مربوط سماجی تحفظ کے پروگرام اور ڈیجیٹل پاکستان کے لئے Bill and Melinda Gates Foundation کی جانب سے فراہم کردہ راست پاکستان فوری ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا جائزہ لینا تھا۔

وزیر خزانہ نے راست اور مربوط سماجی تحفظ کے پروگرام کی معاونت کیلئے بی ایم جی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کارانداز کے ذریعے اگلے ماہ میں عالمی بینک کے اجلاس کے موقع پر بی ایم جی فاؤنڈیشن کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیںگے۔