Thursday, 12 September 2024, 05:36:31 pm
 
وزیراعظم کی آکسفورڈ یونین طلبہ سے ملاقات، ملکی معیشت، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر تفصیلی اظہار خیال
September 27, 2023

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آکسفورڈ یونین کے طلبہ کے وفد سے ملاقات کی اور ملکی معیشت، سیاست، سلامتی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔اِس موقع پر آکسفورڈ یونین کی صدر DISHA HECDE نے وزیراعظم کے ساتھ سوال و جواب کی نشست میں رابطہ کاری کے فرائض انجام دیئے۔انوار الحق کاکڑ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلباء کے سوالات کے جواب دیئے جن کا تعلق رہنمائوں اور دانشوروں کی آئندہ نسل سے تھا۔انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے اور عالمی مکالمے اور قیادت کی تشکیل میں ادارے کی گراں قدر کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اِس سے قبل انہوں نے آکسفورڈ مرکز برائے اسلامی تعلیمات کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان احمد نظامی نے کیا۔وزیراعظم نے مرکز کے مختلف حصے دیکھے انہیں بین الثقافتی آگاہی اور اسلامی تہذیب کے مطالعے کے فروغ کیلئے کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔یہ تقریب دانشورانہ رابطے اور مکالمے کا ایک اہم موقع بن گئی جس میں عالمی شراکت داری اور فکری نمُو کے فروغ میں وزیراعظم کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔