معروف پلے بیک سنگر منیر حسین کی آج 29 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
منیر حسین نے 1957 سے 1965 کے دوران اُردو اور پنجابی کے متعدد یادگار نغموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
فلم ہیر رانجھا میں نور جہان کے ساتھ گائے گئے گانے ''ونجلی والڑیا'' نے اُن کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔
منیر حسین کا آج کے دن 1995 میں لاہور میں انتقال ہوا۔