محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے۔
پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائی رہے گی۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور مری پانچ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور تیرہ کراچی اکیس پشاور آٹھ کوئٹہ چار گلگت منفی ایک اور مظفر آباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیںسرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جموں میں موسم خشک اورLeh میں انتہائی سرد اور
خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں نو،Leh منفی آٹھ اور اننت ناگ میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔