Saturday, 28 December 2024, 02:02:58 am
 
سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
December 27, 2024

سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزادجموںوکشمیر سمیت ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد نوڈیرو کے قریب گڑھی خدا بخش میں ان کے مقبرے پر جمع ہونا شروع ہو گئی ہے۔

تاہم اس موقع پر امن وامان قائم رکھنے کے لئے سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور عوام کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان نافذ کیا گیا ہے۔

مرکزی تقریب بے نظیر بھٹو کے مقبرے پر آج سہ پہر منعقد ہو گی۔

صدرآصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس موقع پر خطاب کرینگے۔