Saturday, 28 December 2024, 02:38:29 am
 
سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں میں13 خوارج ہلاک
December 27, 2024

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیوں میں تیرہ خوارج کوہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کے بار ے میں ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو خوارج ہلاک ہوگئے۔

ضلع شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر ایک اور کارروائی کی گئی جس میں پانچ خوارج ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک بہادر افسر میجر محمد اویس نے جو اپنے فوجی جوانوں کی قیادت کررہے تھے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ایک اور کارروائی ضلع جنوبی وزیرستان میں کی گئی جہاں فوجی جوانوں نے چھ خوارج کو ہلاک اور آٹھ کوزخمی کیا۔

اس سے قبل شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان اضلاع اور بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تین مختلف کارروائیوں میں تیرہ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی کے دوران جوانوں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانوں کا کھوج لگا کر انہیں جہنم واصل کردیا۔

تاہم شمالی وزیرستان ضلع میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر محمد اویس نے جام شہادت نوش کیا۔