صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بنوں' شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں تین مختلف کارروائیوںمیں تیرہ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج
تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں پاک فوج کے میجر محمد اویس کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
دراور وزیراعظم نے شہید میجر کے جنت میں اعلیٰ درجات کیلئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم میجر اویس شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔
صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے قوم کے عزم کا اظہار کیا۔