Saturday, 28 December 2024, 02:14:43 am
 
شمالی وزیرستان میں کرسمس کے تہوار کی مناسبت سے پروقار تقاریب کا انعقاد
December 27, 2024

شمالی وزیرستان میں کرسمس کے تہوار کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

میران شاہ چرچ میں منعقدہ تقریب میں مسیحی برادری، مقامی افراد اور بچوں نے شرکت کی ۔ کرسمس کے حوالے سے مرکزی تقریب میں میجر جنرل عادل افتخار، جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ مہمان خصوصی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ۔

مرکزی تقریب میں مقامی پادری، عیسائی برادری اور مقامی افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

شرکا نے کرسمس کو خیرسگالی اور باہمی احترام کا دن قرار دیا ۔مہمان خصوصی نے اقلیتی برادری کی ملکی ترقی میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ مسیحی برادری نے ملک و قوم کی ترقی اور دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ مسیحی برادری نے پروقار تقریب کے انعقاد پر پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔