Saturday, 27 July 2024, 01:31:13 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے سے کوڑا کرکٹ کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت
February 28, 2024

فائل فوٹو

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک ماہ میں صوبے سے کوڑا کرکٹ کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے آج(بدھ) کو لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ ہر صورت صفائی ، ستھرائی یقینی بنائی جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں نکاسی کا نظام بھی بہتر بنایا جائے گا اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔