خالصتان کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بھارت کو رام نگر شہر میں جی ٹونٹی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے خبردار کیا ہے اورکہا ہے کہ یہ شہر بھار ت سے آزادی کے بعد مستقبل میں سکھوں کی ریاست کا حصہ ہوگا۔ایک پیغام میں اس تنظیم کے سربراہ گورپت ونت سنگھ پنو نے کہا ہے کہ اترا کھنڈ میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے دوران ہوائی اڈوں، ریلوے سٹیشنوں اور دیگر مقامات پر خالصتانی جھنڈے لہرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رام نگر بھارت کا حصہ نہیں ہے اور اسے پنجاب کی آزادی کے بعد خالصتان کا حصہ بنایا جائے گا۔