Saturday, 27 April 2024, 02:44:16 pm
اسرائیل نے غزہ میں اب تک212 سکولوں کو براہ راست نشانہ بنایا
March 28, 2024

غزہ پر اسرائیل کی مسلسل وحشیانہ بمباری میں گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک دو سو بارہ سکولوں کو براہ راست نشانہ بنایاگیا۔

 اقوا م متحدہ کے بچوں کے ادارے کے مطابق سیٹلائٹس کے ذریعے لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری تنازعے میں کم از کم ترپن سکول مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ کے وسط سے سکولوں پر حملوں میں نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔