Saturday, 27 April 2024, 04:33:09 pm
دہشتگردتنظیمیں افعانستان کی سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث
March 28, 2024

 دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے امریکی ساختہ اسلحہ استعمال کررہی ہیں اور پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کررہی ہیں۔

اس ضمن میں قابل اعتبار شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

تربت کے نیول بیس پر بی ایل اے کے حالیہ حملوں میں امریکی ساختہ ایم 32 شارٹ گرینڈ لانچر اوراندھیرے میں دیکھنے والی عینکیں  ، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہوئیں۔

 رواں سال 29 جنوری کو وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی میں ایم فور کاربائن سمیت امریکی ساختہ ہارڈوئیر بھی برآمد ہوا۔

چترال اورژوب ڈویژن کی دو فوجی چوکیوں اورمیانوالی ائیربیس پر جدید امریکی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ اندھیرے میں دیکھنے والی عینکیں اور امریکی رائفلز ڈیرہ اسماعیل خان کے دربن علاقے میں ہونےوالے حملے میں استعمال کی گئیں۔

 اسی طرح ضلع ژوب، میرا ن شاہ، ضلع باجوڑ، میر علی اور ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کی جانےوالی کارروائیوں میں دہشت گردوں سے امریکی ساختہ اسلحہ برآمد ہوا۔

 یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔